news
English

کرس گیل کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈکپ2024 کی ٹرافی کاانٹرنیشنل ٹورشروع  

ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بلے باز کرس گیل نے ٹرافی کا سفر شروع کرنے کے لیے لیور کھینچ کر نیویارک کی ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کو روشن کیا۔

کرس گیل کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈکپ2024 کی ٹرافی کاانٹرنیشنل ٹورشروع  

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی شاندار ٹرافی کا انٹرنیشنل ٹور شروع ہوگیا۔ 
ٹیم ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز کرس گیل نے ٹرافی کا سفر شروع کرنے کے لیے لیور کھینچ کر نیویارک کی معروف بلند و بالاایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کو روشن کیا۔   
آئی سی سی نے خوبصورت ٹرافی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردی ہیں۔ یہ شاندار ٹرافی اپنے ٹور کےدوران چار براعظموں میں پندرہ ملکوں کا دورہ کرے گی۔ 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا نواں ایڈیشن رواں سال یکم جون سے شروع ہوگا اور امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ 
‘آؤٹ آف دی ورلڈ’ ٹرافی ٹور چار براعظموں کے 15 ممالک پر محیط ہوگا جس میں یہ ٹرافی کھیلوں کی مشہور ٹیموں اور اسٹیڈیمزسمیت تاریخی مقامات کا دورہ کرے گی اور اور لیجنڈ کرکٹرز اس کے ہمراہ مختصر وقت گزاریں گے۔ 
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ایونٹ کے تمام میزبان مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ ٹرافی ارجنٹائن، برازیل اور کینیڈا جیسے ابھرتے ہوئے کرکٹ کے شائق ممالک کا بھی دورہ کرے گی جس سے نئے شائقین کو خطے میں اس تاریخی ایونٹ سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔ 
ٹی 20 
ٹرافی کے انٹرنیشنل ٹور کا شیڈول:

18-20 مارچ: نیویارک

21-23 مارچ: ہیوسٹن، گرینڈ پریری اور ڈلاس

26-27 مارچ: بیونس آئرس

28-29 مارچ: ساؤ پالو

3-4 اپریل: جمیکا

13-14 اپریل: بارباڈوس

17-18 اپریل: انٹیگوا اور باربوڈا

19-20 اپریل: سینٹ لوسیا