news
English

محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

میرے ساتھ میری فیملی کے ٹیسٹ رپورٹس بھی نیگیٹیو آئے ہیں, محمد حفیظ

محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا فوٹو: اے ایف پی

کرکٹر محمد حفیظ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر محمد حفیظ نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی کا کرایا گیا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے اپنی تسلی کے لیے ذاتی طور پر کل ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

محمد حفیظ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ میری فیملی کے ٹیسٹ رپورٹس بھی نیگیٹیو آئے ہیں۔ سابق کپتان نے دوسرے ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔