news
English

محمد حفیظ نے پاکستانی 20 ٹیم میں شاداب کے لیے نیا کردار تجویز کردیا

شاداب خان نے پی ایس ایل 9 کے جاری سیزن میں 145.54 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 278 رنز بنا کر اپنی بلے بازی کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

محمد حفیظ نے پاکستانی 20 ٹیم میں شاداب کے لیے نیا کردار تجویز کردیا

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے تجویز دی ہے کہ شاداب خان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں بطور بیٹنگ آل راؤنڈر کھیلیں، اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔  
شاداب خان نے پی ایس ایل 9 میں 145.54 کے شاندار سٹرائیک ریٹ سے 278 رنز بنا کر اپنی بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شاداب خان کو قومی ٹیم میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ”شاداب خان مڈل آرڈر کے مسائل حل کرنے کی واحد امید کے طور پر کھڑے ہیں۔ ہمیں ان کے اعتماد کو بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بیٹنگ کی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔،، 
شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے دوران ون ڈائون یا چوتھے نمبر پر مسلسل بیٹنگ کی جس کے نتیجے میں حفیظ نے قومی ٹیم کے لیے شاداب کو اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے لیے اپنی تجویز کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ"ہمیں اسے بنیادی طور پر بولنگ آل راؤنڈر کے بجائے ایک بیٹنگ آل راؤنڈر کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔"
سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو لگتا ہے کہ ان کا قومی ٹیم میں انتخاب صرف ان کی بولنگ پرفارمنس کی بنیاد پر جائز نہیں ہے۔ 
حفیظ، جو خود ایک آل راؤنڈر ہیں، نے اپنے کیریئر کے دوران بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن قائم کیا کیونکہ ان پر بولنگ کرانے پر پابندی تھی جس کی وجہ سے وہ ایک ماہر بلے باز بن گئے۔ ان کی بیٹنگ کی پوزیشن مسلسل بدلتی رہی۔ وہ کبھی اوپنر کے طور پر بیٹنگ کرتے اور متعدد مواقع پر پاور ہٹر کے طور پر سامنے آئے۔ 
دوسری جانب شاداب خان پی ایس ایل 2 میں لیگ اسپنر کے طور پر اپنی کارکردگی کی وجہ سے وائٹ بال ٹیم میں آئے، اس کے بعد وہ ایک آل راؤنڈر میں تبدیل ہو گئے جو قومی ٹیم کے لیے چھٹے یا ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔ شاداب مسلسل اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اوپری نمبروں پر بیٹنگ کر رہے ہیں، لیکن پاکستان نے اس حکمت عملی کو استعمال نہیں کیا۔ پی ایس ایل میں اب تک شاداب خان نے نو اننگز میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 145.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 278 رنز بنائے ہیں۔