news
English

پلیئنگ 11میں جگہ بنانےکےلیے محمد عامر سے مقابلہ ہے، حارث رؤف

حارث رؤف نے ٹیم کے اندر مثبت ماحول کو اجاگر کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے باؤلرز کے درمیان مقابلے کی اہمیت پر زور دیا۔

پلیئنگ 11میں جگہ بنانےکےلیے محمد عامر سے مقابلہ ہے، حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کا کہنا ہے کہ مجھے کسی بھی بولر سے کوئی حسد نہیں ہے، اپنی صلاحیتون خے اظہار کے لیے بولرز کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے جو کہ ایک مثبت چیز ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے پیسر نے لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی بڑا بیٹر ہے، میری بولنگ کی تعریف کرنے پر بھارتی بیٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آؤٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عامر بھائی ہمارے سینئر بولر ہیں۔ مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے جب گیند بازوں کے درمیان جگہ حاصل کرنے کا مقابلہ ہوتا ہے تاہم مجھے کسی بھی بولر سے کوئی حسد نہیں ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ آپ ایک دوسرے سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ٹیم کو فائدہ ہو۔،، 
پی ایس ایل سیزن 9 کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہونے والے حارث رؤف نے فارم میں واپسی کے چیلنجز کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹیم کے اندر مثبت ماحول کو اجاگر کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے باؤلرز کے درمیان مقابلے کی اہمیت پر زور دیا۔ 
 
حارث رؤف نے مزید کہا کہ عامر بھائی سینئر ہیں، ورلڈ کپ کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، بولرز میں مقابلے کی فضا ہو تو اس سے ٹیم کا فائدہ ہوتا ہے، ہمارے درمیان کوئی کوئی حسد نہیں، بولرز ایک دوسرے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں تو یہ بات ٹیم کے مفاد میں ہی جاتی ہے، ہم نے گزشتہ ورلڈ کپ میں زبردست کرکٹ کھیلی، ہم فائنل تک پہنچے۔ اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہ غلطیاں نہ دہرائیں۔ ہم اپنے لوگوں کے لیے خوشیاں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔‘‘ انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا سنسنی خیز میگا ایونٹ شروع ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے، کوشش کریں گے کہ ایک یونٹ کے طور پر گزشتہ ورلڈکپ کی غلطیاں نہ دہرائیں اور ٹرافی جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کریں۔،،