news
English

ورلڈ کپ: انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل حارث رؤف کی فٹنس پرسوالیہ نشان

حارث رؤف ہفتے کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران پسلی میں تکلیف کے باعث میدان چھوڑ کر چلے گئےتھے۔

ورلڈ کپ: انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل حارث رؤف کی فٹنس پرسوالیہ نشان

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ورلڈ کپ کے اگلے میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی، پسلیوں میں ممکنہ موچ کے لیے فاسٹ بولر کا ٹیسٹ کیا گیا، جب گرین شرٹس 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ، میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ کے خلاف مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے تب حارث رؤف کا کولکتہ کے ایک مقامی اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیا، انہوں نے اپنی پسلیوں میں تکلیف محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔ 30 سالہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 10 اوورز میں 85 رنز دینے کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئےتھے۔ ایک اور پاکستانی کھلاڑی شاداب خان جو جنوبی افریقہ کے خلاف چنئی میں میچ کے دوران چوٹ لگنے کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے، اس کے بعد سے وہ کسی بھی کھیل میں شامل نہیں ہوئے اور ان کی مین ان گرین کے اگلے میچ میں شرکت ابھی تک طےنہیں ہے۔ 
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ابھی تک غیر یقینی ہیں، کیونکہ ان کا اپنی قسمت پر مکمل کنٹرول نہیں ہے۔ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو اگلا میچ جیتنا ضروری ہے لیکن افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچوں کے نتائج ممکنہ طور پر ان کی قسمت پر اثر انداز ہوں گے۔ 
پاکستان کا اصل مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے جسے ایونٹ میں ابھی ایک اور میچ کھیلنا ہے، تاہم، نیوزی لینڈ کو نیٹ رن ریٹ میں برتری حاصل ہے اور اس کا مقابلہ 9 نومبر کو بنگلورو میں سری لنکا سے ہوگا۔ اس وقت نیوزی لینڈ 0.398 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 0.036 کے نیٹ رن ریٹ ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔