news
English

ہرشابھوگلے کا ٹی 20 ورلڈکپ2024 کے لیے آئیڈیل پاکستانی ٹیم کا انتخاب

ہرشا بھوگلے کا خیالی دستہ پاکستان کے ٹیلنٹ کے موجودہ پول اورٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں مضبوط کھیہل کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت پر ان کے اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

ہرشابھوگلے کا ٹی 20 ورلڈکپ2024 کے لیے آئیڈیل پاکستانی ٹیم کا انتخاب

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا 15 رکنی پلیئنگ اسکواڈ کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوناچاہیے، بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بتادیا۔ 
معروف کمنٹیٹر بازید خان اور سابق پاکستانی پیسر وقار یونس کے بعد بھارتی کمنٹیٹر نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی پلیئنگ اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔ 
بھارتی کمنٹیٹر نے اپنی آئیڈیل پلیئنگ الیون کا کپتان بابراعظم کو رکھاہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان سمیت نوجوان بیٹر صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی ہے جبکہ مڈل آرڈر میں اعظم خان، آل راؤنڈرز میں افتخار احمد اور شاداب خان اور بطور اسپن اٹیک کے عماد وسیم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ 
بولنگ کے شعبے میں ہرشا بھوگلے نے شاہین آفریدی، محمد عامر اور نسیم شاہ کو پلیئنگ 11 میں شامل کیا ہے جبکہ حارث رؤف اور زمان خان کو بھی ان کے ساتھ رکھا ہے جبکہ اسپن بولنگ کے لئے ابرار احمد کو منتخب کیا ہے۔ 
بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستان کا اسکواڈ اس وقت بہت ہی ورسٹائل گروپ ہے اور ان کے پاس جونئیرز اور سینئیرز کے بہترین آپشن موجود ہیں، گرین شرٹس ٹاپ ٹیموں کے طور پر ایونٹ میں حصہ لے گی۔ 

ہرشا بھوگلے کا منتخب کردہ 15 رکنی اسکواڈ: 
بابراعظم (کپتان) محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، شاہین آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور زمان خان۔