news
English

انجرڈ اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ پاکستان کےٹی 20اسکواڈ میں شامل

وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

انجرڈ اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ پاکستان کےٹی 20اسکواڈ میں شامل

پاکستان کی قومی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان کو انجرڈ اعظم خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان سیریز کے چوتھے میچ میں پلیئنگ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حسیب اللہ نے اپناٹی 20 ڈیبیو رواں سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی کیا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان کو حال ہی میں انجری کا شکار ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، وہ اس سے قبل ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے، پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حسیب اللہ خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے،21 سالہ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ نے رواں سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی اپنا ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی 20 میچ 25 اپریل کو جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک فتح حاصل وہئی ہے جبکہ پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔