news
English

 ہیڈن اور کولنگ ووڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنلسٹس کی پیشگوئی

 سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن اور سابق انگلش آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ نے ایک بھارتی اسپورٹس چینل پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنلسٹس کی پیش گوئی کی۔

 ہیڈن اور کولنگ ووڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنلسٹس کی پیشگوئی

سابق انگلش کھلاڑی کولنگ ووڈ نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے فائنل تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔ سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن اور سابق انگلش آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ نے ایک بھارتی اسپورٹس چینل پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنلسٹس کی پیش گوئی کی۔ 
تفصیلات کے مطابق کولنگ وڈ نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے فائنل تک پہنچنے کی پیش گوئی کی، جبکہ میتھیوہیڈن نے آسٹریلیا اور بھارت کو منتخب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میری ٹاپ دو ٹیمیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ہیں، میرے خیال میں وہ دونوں فائنل تک جائیں گی۔"
دوسری جانب سابق بھارتی بلے با زیووراج سنگھ، جو اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر ہیں، نے بھی اپنی پیش گوئیاں شیئر کیں، انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز، یا ممکنہ طور پر پاکستان فائنل تک پہنچ سکتے ہیں، لیکن آسٹریلیا نہیں۔،، ان کا کہنا تھا کہ"میں امید کر رہا ہوں کہ بھارت، ممکنہ طور پر ویسٹ انڈیز، پاکستان تیسرے نمبر پر، اور کوئی آسٹریلوی نہیں۔،، 
یووراج سنگھ نے زور دیا کہ بھارت کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے خود پر یقین کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس بڑے ٹورنامنٹس جیتنے کی خود اعتمادی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگر بھارت یقین کرے اور خود پر اعتماد کرے اور اپنی طاقتوں پر کھیلے، تو مجھے یقین ہے کہ وہ فائنل تک جائیں گے۔ اور یہی میرا یقین ہے۔" یووراج سنگھ نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ہم جیتے۔ ہم نے اس پر توجہ دی کہ ہم کیسے اچھے ہیں اور ہمیں کیا کرنا ہے بجائے اس کے کہ ہم سوچیں کہ مخالف ہمیں کیسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہمارے پاس میچ جیتنے والے کھلاڑی ہیں۔" 
آئی سی سی کے میگا ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون کو ہوا، جس میں میزبان امریکہ نے کینیڈا کے خلاف جیت حاصل کی۔ 
ایونٹ میں شامل 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔ سپر ایٹ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ کی سر فہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ 
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس: 
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ۔ 
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈاور عمان۔ 
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیوگنی۔ 
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈاور نیپال۔