news
English

میچ کے دوران شاداب اورشان مسعود میں گرماگرمی، تلخ جملوں کاتبادلہ

شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔ 

میچ کے دوران شاداب اورشان مسعود میں گرماگرمی، تلخ جملوں کاتبادلہ

پاکستان سپر لیگ 9کے میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود میں گرما گرمی ہوگئی۔ 
جمعرات کےروز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل نائن کے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کے درمیان تلخی پیدا یہوگئی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں کے درمیان گرما گرمی آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پر ہوئی۔ 
شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے جس کے جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔ 
ش
اداب کے اعتراض کے باوجود شان مسعود نے ریویو لیا جس میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی بلکہ صرف آغا سلمان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں آغا سلمان آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔