ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بالر کو کراچی میں اعزاز سے نوازا جائے گا
PHOTO: ECB
سندھ پولیس کے 59 ویں آئی جی سید کلیم امام کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بالر مائیکل ہولڈنگ کا کراچی مدعو کیا گیا ہے۔ مائیکل ہولڈنگ 30 ستمبر کو سبزہ زار میں واقع آئی جی ہائوس میں ہونے والی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
آئی جی ہائوس میں ہونے والی تقریب میں کرکٹ کی دنیا کی نامور شخصیات کی خدمات کا اعتراف اور کامیابیوں کو سیلیبریٹ کیا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کے لیجینڈری اور مایہ ناز فاسٹ بالر کے ساتھ ساتھ کمنٹیٹر بیری ولکنسن بھی تقریب کے خصوصی مہمانوں میں شامل ہوں گے۔
توقع ہے کہ مائیکل ہولڈنگ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ دیکھیں گے۔ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا ور آخری میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔