اگر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو واپسی کے امکانات تھے، سابق فاسٹ بولر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے امکانات کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میں اب ریٹائر ہوچکا ہوں اور واپسی کے لئے کیسے پر امید ہوسکتا ہوں؟
اگر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو واپسی کے امکانات تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ اب نوجوان کرکٹرز کے لئے کھیل میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے، میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں جبکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں‘‘۔
سال 2020 میں 28 سالہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کھل کر اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت بالنگ کوچ وقار یونس پر شدید تنقید کی تھی جبکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا ذمہ دار بھی انہی کو قرار دیا تھا۔