news
English

آئی سی سی چیئرمین نے تسلسل کے ساتھ پاک بھارت مقابلوں کی حمایت کردی

آئی سی سی کے بھارت کے ساتھ تعلقات سرد گرم رہنے کے سوال پر بارکلے نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے

آئی سی سی چیئرمین نے تسلسل کے ساتھ پاک بھارت مقابلوں کی حمایت کردی فوٹو: رائٹرز

آئی سی سی کے نئے چیئرمین گریگ بارکلے نے تسلسل کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے باہمی مقابلوں کی حمایت کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں لیکن ممبرملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کو بھی آپس میں تسلسل کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا میری صوابدید نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سیاسی اور زمینی حقائق کار فرما ہیں، آئی سی سی کے بھارت کے ساتھ تعلقات سرد گرم رہنے کے سوال پر بارکلے نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے، ہم اس کو دیگر ممبرز کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کا خیال ہے کہ بھارتی کرکٹ آئی سی پی کی ضرورت ہے، اگر کوئی اختلافات ہیں تو مل بیٹھ کر ختم کیے جا سکتے ہیں۔