news
English

چیمپئنزٹرافی: محسن نقوی سے ملاقات میں آئی سی سی وفدکا اظہارِاطمینان

چیئرمین پی سی بی سے ملقات کرنے والے آئی سی سی وفد کی قیادت کرس ٹیٹلی نے کی۔

چیمپئنزٹرافی: محسن نقوی سے ملاقات میں آئی سی سی وفدکا اظہارِاطمینان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں مستقبل قریب میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلی نے کی، جس میں دیگر ارکان سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا کامیابی سے انعقاد کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ 
انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرلیا جائے گا اور تمام دیگر ضروری امور بھی بروقت مکمل کرلیے جائیں گے۔ چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔ 
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔