news
English

ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی کا پاک بھارت ٹاکرےکے لیے فیلڈ امپائرزکا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل بھارت اور پاکستان کے درمیان مہا ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار، مقابلہ 9 جون کو ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی کا پاک بھارت ٹاکرےکے لیے فیلڈ امپائرزکا اعلان

آئندہ ماہ سے امریکا میں شروع ہونے والے آئی سی سی کے میگا ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مہا ٹاکرے کے لیے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کردیاگیا۔ 
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ میں رچرڈ النگ ورتھ اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر ہوں گے۔ 
اس سنسنی خیز مقابلے کے دوران بنگلہ دیش کے شاہد سائکت فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔  
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز آئندہ ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے حتمی پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔