news
English

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز میں آج قانونی جنگ کا آغاز

بھارت ایف ٹی پی میں مجوزہ باہمی سیریز کھیلنے سے بدستور راہ فرار

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز میں آج قانونی جنگ کا آغاز PHOTO COURTESY: ICC

 پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز آج سے دبئی میں ہوگا۔

بھارت ایف ٹی پی میں مجوزہ باہمی سیریز کھیلنے سے بدستور راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے، آئی سی سی کے مائیکل بیلوف جان پالیسن اورانبیلے بینٹ یکم سے3 اکتوبرتک آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں کیس کی سماعت کریں گے۔

پی سی بی نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کوبھی یو اے ای طلب کرلیا ہے وہ بطورگواہ پیش ہوں گے، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ احمد حسان اورپی سی بی کے جی ایم لیگل ڈیپارٹمنٹ سلمان نصیرکے ساتھ 2 برطانوی الیگزینڈر پینیادیس اور ابراہیم حسن پاکستان کرکٹ بورڈ کی 4 رکنی لیگل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے مطابق جب تنازعہ سامنے آیا، اگر اس وقت میں ہوتا تو اسے مل بیٹھ کرحل کرنے کی کوشش کرتا،اب معاملات دور پہنچ چکے اوراسے میز پر بیٹھ کر دوستانہ اندازمیں حل کرنے کا وقت نہیں رہا۔