news
English

چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان

کوئٹہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ میں افتخار احمد کے 6 چھکوں پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ سامنے آ گیا۔

چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان

شاداب خان نے ٹوئٹرپر افتخار احمد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیرکھیل وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ منسڑ صاحب کو ایزی نہ لیں وہ باؤنس بیک کرسکتے ہیں۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے عوام کی محبت اور سپورٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔افتخار احمد نے اننگز کے آخری اوور میں تیز رفتار گیند باز وہاب ریاض کی تمام گیندوں پر یکے بعد دیگرے شاندار چھ چھکے لگائے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ 5 فروری کو کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے اوور کی تمام 6 گیندوں پر لگاتار 6 چھکے مارے تھے۔ وہاب ریاض کو حال ہی میں پنجاب کا وزیر کھیل بنایا گیا ہے۔
وہاب ریاض نے خود بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر افتخار احمد کی تعریف کی۔