news
English

’’شاہین شاہ آفریدی کو غصے سے دیکھنا مشکل کام ہے‘‘  

میچ میں ہمارے درمیان جو کچھ ہوا وہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے، آل راؤنڈر۔

’’شاہین شاہ آفریدی کو غصے سے دیکھنا مشکل کام ہے‘‘   

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو غصے سے دیکھنا مشکل کام ہے۔ 
افتخار احمد نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم میں ہمارے ساتھی ہیں اور کپتان بھی ہیں، انھیں غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا، بہرحال میچ میں ہمارے درمیان جو ہوا وہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔
ملتان اسٹیڈیم میں میزبان سلطانز کی لاہور قلندرز پر فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ دیکھا جائے تو قلندرز کی بولنگ میں قومی ٹیم کی پوری لائن اپ ہی موجود ہے۔ میں یہ سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں، شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ جیت گئے، اس جیت کا پلیٹ فارم محمد رضوان نے سیٹ کیا۔ 
انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر ہماری بہت بات چیت ہوئی، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو عام طور پر نہیں ہوتا،ہم تسلیم کرتے ہیں کہ فیلڈنگ اچھی نہیں رہی،ٹائٹل جیتنا ہے تو خامیوں پر قابو پانے کے لیے مزید محنت کرنی ہوگی۔