news

عماد وسیم نے بابراعظم سے ناخوشگوار تعلق کے سوال کو ’پیچیدہ‘ قراردیدیا

عمادوسیم نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ مستقبل میں کپتان بنتے ہیں تو سب سے پہلے وہ عامر کو فون کریں گے اور ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کو کہیں گے۔

عماد وسیم نے بابراعظم سے ناخوشگوار تعلق کے سوال کو ’پیچیدہ‘ قراردیدیا

قومی کھلاڑی عماد وسیم اور محمد عامر نے گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ 
آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی ٹیم کے کپتان کے ساتھ تعلقات پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور بابر کے درمیان باہمی احترام ہے اور جب وہ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں تو باقی سب کچھ ایک طرف رکھ دیتے ہیں۔ 
چند ماہ قبل کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ جب آپ ملک کے لیے کھیلتے ہیں، تو آپ دوسرے عناصر کو ایک طرف رکھتے ہیں، اور ہم نے بالکل ایسا ہی کیا۔ ہم نے سب کچھ ایک طرف رکھا۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بابراعظم پاکستانی ٹیم کے کپتان ہیں، اور میں ایک کھلاڑی کے طور پر کھیل رہا تھا۔ ہمارے درمیان یہ باہمی احترام ہمیشہ سے ہے اور اب بھی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب آپ ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو آپ ان تمام چیزوں کو پیچھے چھوڑنے کے پابند ہوتے ہیں۔،، 
ایک انٹرویو کے دوران ماضی میں ناخوشگوار تعلق کا ذکر کیے جانے پر آل راؤنڈر نے کہا کہ سوال پیچیدہ ہے مگر اس میں کوئی صداقت نہیں کہ ہمارے درمیان کسی قسم کی دشمنی ہے۔،، 
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں ہی عماد وسیم نے کہا تھا کہ ملک کے لیے کھیلتے ہوئے سب باتیں ایک طرف کردی جاتی ہیں، میرا اور بابراعظم کا ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے۔ 
اسی طرح کے باتیں قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر اور محمد عامر کے تعلق کے بارے میں بھی کی جاتی رہی ہیں، پیسر نے اس حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ میں مکی آرتھر سے اب بھی رابطے میں رہتا ہوں، میرا کرکٹ سے ہٹ کر بھی ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔،، 

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ان کا مکی آرتھر کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، کرکٹ کے میدان میں اور باہر دونوں جگہ وہ ایک مضبوط رشتہ رکھتے ہیں۔،،