news
English

عمادوسیم نے بابراعظم سے اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا

عمادوسیم نے اس بات پر زور دیا کہ پوری ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے اپنے مقصد میں متحد ہے۔

عمادوسیم نے بابراعظم سے اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ عمادوسیم نے بابراعظم سے اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے اپنے مقصد میں متحد ہے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کے میڈیا سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میری ٹیم میں واپسی اس لیے ہوئی ہے کہ پاکستان کے لیے کچھ بہتر کریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔ 
عماد وسیم نے کہا کہ سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے، بابر اعظم کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہمارے دلوں میں کچھ نہیں۔ میں، بابر اور عامر تینوں دوست ہیں۔
اس موقع پر افتخار احمد نے کہا کہ خدا کے لیے انصاف کرو، ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا تو کہا جانے لگا کہ میں چھکے نہیں مار رہا، ورلڈ کپ جیتنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔،، 
انہوں نے کہا کہ بھارت ٹارگٹ ہے نہ کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے، ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، ہمارے پاس ورلڈ کپ نہ جیتنے والی کوئی معذرت نہیں ہوگی۔،، 
انہوں نے کہاکہ بابر اعظم دنیا کا بہتر بیٹر ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتے ہیں، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔پاکستان کے بیٹر فخر زمان نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہیں ہر وقت تیار رہتے ہیں، ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیار ہیں، میں کافی عرصے سے چوتھے نمبر پر کھیل رہا ہوں، اعظم خان اور افتخار احمد کے ہونے سے مڈل آرڈر بہتر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عرصے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں کہ سیمی فائنل فائنل پہنچتے ہیں، اس مرتبہ پلان یہی ہے کہ اس لائن کو کراس کرنا ہے۔،،
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ فٹ ہوں، کوشش ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جتواؤں، محمد عامر کے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتے ہیں، تجربہ کام آتا ہے، عامر کی واپسی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔نسیم شاہ نے بتایا کہ چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں، ٹیم کو ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ ٹارگٹ سب ٹیموں پر ہے، ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا خواب ہے۔میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ سیریز میں میرا نام آیا ہے، ہر میچ پرفوکس کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میچ جتوانا ہے یہی فوکس ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں۔ابرار احمد نے کہا کہ بیٹنگ بھی بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا نے کہا کہ میری تیاری بہت ہے، فارم کو برقرار رکھوں گا، ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، ابھی فوکس سیریز پر ہے۔سلمان آغا نے کہا کہ کرکٹ بیک ٹو بیک ہوتی ہے، پچھلی چیزوں کو بھول جانا چاہیے۔