news
English

پی ایس ایل فائنل کے ہیروعمادوسیم مزید5سال تک کرکٹ کھیلنےکےخواہاں

عماد وسیم پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد مزید چار سے پانچ سال تک کرکٹ کی دنیا میں چمکنا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل فائنل کے ہیروعمادوسیم مزید5سال تک کرکٹ کھیلنےکےخواہاں

پی ایس ایل9 کے فائنل میں اپنی شاندار گیند بازی سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے والے عمادوسیم نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے چار اوورز کے اسپیل میں صرف 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین اعداد و شمار کا ریکارڈ حاصل کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی فٹ ہوں اور 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔  
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میں فٹ ہوں اور ابھی بھی مزید چار سے پانچ سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ 
میچ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے عمادوسیم نے کہا کہ ہمیں ایک اوور پہلے میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔ حنین شاہ نے اعصاب قابو میں رکھ کر آخری گیند پر چوکا لگایا۔ 
خیال رہے کہ عماد وسیم کو پی ایس ایل میں بال اور بیٹ کے ساتھ بہترین پرفارمنس دینے پر ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر بھی قراردیا گیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 
اسامہ میر نے ایونٹ میں 24 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بابراعظم نے ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیت لیا۔ 
بابراعظم نے 12 میچوں میں 469 رنز اسکور کیے تاہم وہ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا فخر زمان کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ 
کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے، ایمرجنگ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی عرفان خان نیازی کے نام رہا۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹراعظم خان کو ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپرکا اعزاز ملا جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ پشاورزلمی کے حصے میں آیا۔