ٹیم ہارے توروتا ہوں، اوپنر
امام الحق شائقین کی رائے تبدیل نہ ہونے پر افسردہ ہیں۔
اوپنر کا کہنا ہے کہ عوام مجھ کو انضمام الحق کے بھتیجے کے بجائے ایک قومی کرکٹر سمجھیں، تنقید پر دباؤ ہمیشہ ہوتا ہے، 2 اننگز میں کارکردگی نہ دکھا پاؤں تو ڈر ہوتا ہے کہ شائقین کبھی معاف نہیں کریں گے.
برطانوی میگزین کو انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ میں نے خود کو بدلنے کی کوشش کی لیکن جذباتی ہوں، ٹیم ہارے تو رو جاتا ہوں۔ ساتھی کھلاڑیوں شاداب خان فخرزمان یا کسی اور کو نشانہ بنایا جائے تو بھی پریشان ہوجاتا ہوں،میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھتے ہوئے ملک کیلیے بہترسے بہتر کارکردگی دکھاؤں، بہرحال یہ کرکٹ ہے،میدان جنگ نہیں،کھیل میں اتار چڑھاؤ آسکتے ہیں۔