بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور میلبورن ٹیسٹ میں فتح پائی جب کہ پرتھ ٹیسٹ میزبان ٹیم کے نام رہا۔ 72 برسوں میں بھارتی ٹیم پہلی ایشیائی ٹیم ہے جس نے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز اپنے نام کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور تمام کھلاڑی مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ انڈین ٹیم برصغیر کی واحد ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
برصغیر کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2019
یاد رہے کہ بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور میلبورن ٹیسٹ میں فتح پائی جب کہ پرتھ ٹیسٹ میزبان ٹیم کے نام رہا۔ 72 برسوں میں بھارتی ٹیم پہلی ایشیائی ٹیم ہے جس نے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز اپنے نام کی ہے۔