news
English

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ شاہد آفریدی کے معترف

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے انسانیت کے لیے کیے جارہے فلاحی کاموں کو سراہا ہے

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ شاہد آفریدی کے معترف تصویر: فائل

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شاہد آفریدی کی انسان دوستی جذبے کے معترف ہوگئے۔

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے انسانیت کے لیے کیے جارہے فلاحی کاموں کو سراہا ہے۔

اپنے پیغام میں بھارتی اسپنرنے کہا کہ شاہد آفریدی عوام کے لیے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

Humanity is bigger than anything! Thank you Bhajji for your kind words. The world needs to unite, it is our collective responsibility to help the poor and needy in every way possible in the global fight against #COVID2019 https://t.co/QasLBJ9kXk

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 25, 2020

 

شاہد آفریدی نے بھی اپنے پیغام مین ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کومتحد ہونا پڑے گا، اس عالمی وباو کا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت  ہے۔ ہمیں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی۔