news
English

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: بھارت کا بھی اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رنکو سنگھ اور شبھمن گل کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: بھارت کا بھی اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعد بھارت نے بھی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ میگا ایونٹ میں روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان رہیں گے جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقررکیاگیاہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جون سے امریکا میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لئے بھارت نے بھی اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کے ایل راہول، رنکوسنگھ اور شبھمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں اور ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ 
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی اسکواڈ: 

روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر بیٹر)، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بھمراہ اور محمد۔ سراج۔