news
English

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: پاک، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس کی قیمت آسمان پر

پہلے 1,300 ڈالر کی قیمت والے ٹکٹس اب 2,500 ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہورہے ہیں، جو کہ قیمت میں تقریباً دوگنا اضافہ ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: پاک، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس کی قیمت آسمان پر

پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیویارک میں ہونے والےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے انتہائی متوقع میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں دوگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ 
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پہلے 1,300 ڈالر کی قیمت میں فروخت ہونے والے ٹکٹ اب 2,500 ڈالر سے زیادہ رقم میں فروخت ہو رہے ہیں، جس کی قیمت تقریباً دگنی ہوچکی ہے۔ 
ٹکٹوں کی قیمتوں میں یہ ہوشربا اضافہ ریاست ہائے متحدہ اور کینیڈا میں پاکستانی اور ہندوستانی تارکین وطن کی بڑی آبادی کی وجہ سے ٹکٹس کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ہورہا ہے۔ 
مزید برآں، بھارت نے تاریخی طور پر پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کے ٹی 20 میچوں میں غلبہ حاصل کرکھا ہے، بلیوشرٹس نے سات میں سے چھ مقابلوں میں فتح حاصل کی، جس میں 2007 میں فائنل اور 2022 میں میلبورن میں ہونے والا سب سے حالیہ ٹی 20 میچ بھی شامل ہے۔
غور طلب ہے کہ یہ ٹورنامنٹ یکم سے 29 جون تک امریکہ کے تین اور ویسٹ انڈیز کے چھ مقامات پر کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ 
ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں امریکہ کا مقابلہ کینیڈا کے ساتھ ایونٹ کے پہلے ٹاکرے کے ساتھ شروع ہوگا۔
اس وقت انگلینڈ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹی 20 کرکٹ کا موجودہ چیمپئن ہے۔ 
اس میگا اوینٹ میں سب سے زبردست متوقع ٹاکرے یعنی پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے ساتھ ساتھ نیویارک اور اطراف میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ہوٹلوں کے کرائے بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ اس وقت ایک کمرے کا کرایہ 600فیصد تک بڑھ چکا ہے جس میں مزید اجافے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔  
ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، ایک کمرے کا کرایہ 600 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ پہلے یہی کمرہ 113 امریکی ڈالر میں دستیاب تھا۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ہوٹل مالکان کی جانب سے اِسی طرح کے سنگل کمروں میں ایک دن کے 799 ڈالر طلب کیے جارہے ہیں۔
 دیگر رہائشی سہولیات بھی کم ازکم دگنی قیمت پر دستیاب ہیں۔ تاہم اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد ہوٹلوں میں کمرے بک کرواہی ہے۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو مقابل ہوں گی۔