news
English

بھارت کا کیویز سے سیریز میں کلین سوئپ، رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل

اندور: بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کوبھی ہوم سیریز میں کلین سوئپ کردیا جب کہ ٹیم کو ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن مل گئی۔

بھارت کا کیویز سے سیریز میں کلین سوئپ، رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل

اندور میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بلو شرٹس نے 90 رنز سے کامیابی پائی، میزبان سائیڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 385 کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنرز شبھمان گل (112) اور روہت شرما (101) نے سنچریاں بنائیں، ہردیک پانڈیا 54 اورکوہلی 36رنز بناکر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کے بولر جیکب ڈیفی اور بلیئر ٹکنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مہمان الیون 41.2 اوورز میں 295 رنز پر تمام وکٹیں گنوابیٹھی، ڈیون کونوے کے 138 رنز رائیگاں گئے، انھوں نے 100 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے یہ اننگزمکمل کی،شردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے 3،3 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کوبھی ہوم سیریز میں کلین سوئپ کردیا جب کہ ٹیم کو ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن مل گئی ہے۔