news
English

بھارت آگےبڑھ رہاہے‘ سہواگ، چوپڑا اورپارتھیوکا پاک بھارت مقابلے پرموقف

سابق بھارتی کرکٹرز نے احمد آباد میں 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک، بھارت تصادم کے بارے میں اپنا نقطہ نظر شیئر کیا۔

بھارت آگےبڑھ رہاہے‘ سہواگ، چوپڑا اورپارتھیوکا پاک بھارت مقابلے پرموقف

معروف کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے اس بات پر زور دیا کہ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے خلاف کافی برتری حاصل ہے۔ 
کھیلوں کی ایک ویب سائٹ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں،آکاش چوپڑا نے دونوں ٹیموں کا تفصیلی موازنہ کیا، جس میں ہندوستان کی شاندار بلے بازی فارم کو ان کے روایتی حریف پاکستان پر برتری دلانے میں فیصلہ کن عنصر کے طور پر نمایاں کیاگیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "ہم سب نے دیکھا کہ روہت شرما نے دہلی میں کیا کیا۔ 19 اننگز میں سات سنچریاں، کون کرتا ہے؟ یار، ورلڈ کپ میں کسی کی سات سنچریاں نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے صرف 6 سنچریاں بنائی ہیں، آکاش چوپڑا نے کہا کہ آپ کو اسے تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔
ٓس موقع پر وریندرسہواگ نے کہا کہ "بالکل، جب آپ کے پاس دو بیک ٹو بیک کامیابیاں ہوتی ہیں، تو آپ کو بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے اور آپ بہت بہتر محسوس کرتے ہوئے اگلے گیم میں جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کو ایک بڑی ٹیم کا سامنا ہے، تب بھی آپ کو یقین ہے کہ آپ اسے ہرا سکتے ہیں۔ پاکستان بھی بھارت کے خلاف میچ میں ریکارڈ ٹارگٹ چیز کے ساتھ اتر رہا ہے اس لیے ان کا اعتماد بھی بلند ہوگا، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی دباؤ کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرے گی وہی جیتے گی۔
پارتھیو نے کہاکہ پاکستان بھی اس مقابلے میں ایک بڑی جیت کی تمنا رکھتا ہے۔ میں انڈیا بمقابلہ پاکستان ورلڈ کپ مقابلہ میں باہر بیٹھا تھا، لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ سب دباؤ کے بارے میں ہے اور کون اسے بہترین طریقے سے ہینڈل کرتا ہے۔ یہ احمد آباد میں دیکھیں گے جہاں ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ کھیلا جائے گا جس میں 1,30,000 لوگ دیکھ رہے ہوں گے۔ یہ سب اس دباؤ سے نمٹنے کے بارے میں ہے"۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے اہم مقابلے میں 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ احمد آباد کے نریدندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔