news
English

بھارت کا کوئی ایسا بالر نہیں جس کامخالف ٹیموں پرخوف ہو،احمد شہزاد

میرا مقصد بھارتی بالرز کی ہتک کرنا نہیں بلکہ حقائق بیان کرنا ہے،قومی کرکٹر

بھارت کا کوئی ایسا بالر نہیں جس کامخالف ٹیموں پرخوف ہو،احمد شہزاد

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا کوئی ایسا فاسٹ بالر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا ہو۔

مقامی یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے ہندوستانی بالرز کے حوالے سے اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد بھارتی بالرز کی بے عزتی یا ہتک کرنا نہیں ہے لیکن حقیقیت یہ ہے کہ وہاں ایسا کوئی فاسٹ بالر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوب پیدا کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جسپرت بمہرا، رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون جیسے اچھے گیند باز ہیں لیکن کوئی بالر ایسا نہیں جس کا خوف ہو اور دیگر ٹیمیں ان کے سامنے کھیلنے سے ڈرتی ہوں۔

قومی ٹیم کے سب سے زیادہ خطرناک بولر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کے علاوہ کسی اور بالر کو یاد نہیں کرسکتا، کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ان کا سامنا کرنے کا موقع ملا، ان کے خلاف ریوس سوئنگ کھیلنا بہت مشکل تھا۔