news
English

آئرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریزکے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا

دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز کا آغاز دوٹی 20میچز سے ہوگا، جو 11 اور 13 اگست کو ڈبلن میں شیڈول ہیں۔

آئرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریزکے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا

آئرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ لورا ڈیلانی دونوں فارمیٹس میں آئرش ٹیم کی قیادت کریں گی کیونکہ وہ ہوم سرزمین پر ایک چیلنجنگ سیریز کی تیاری کر رہی ہیں۔ 
دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کا آغاز دوٹی 20 میچزسے ہوگا، جو 11 اور 13 اگست کو ڈبلن میں شیڈول ہیں۔ ان میچوں کے بعد، ٹیمیں 16 سے 20 اگست کے درمیان تین ون ڈے میچز کے لیے بیلفاسٹ جائیں گی۔ یہ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے، جہاں آئرلینڈ اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے بے چین ہے۔ فی الحال، آئرلینڈ 12 میچوں میں 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے، جب کہ سری لنکا کے 21 میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں۔ 
آئرلینڈ نے ہر فارمیٹ کے لیے مخصوص انتخابات کیے ہیں۔ کرسٹینا کولٹر ریلی، جین میگوائر، اور کارا مرے صرف ٹی 20 میچزمیں حصہ لیں گے۔ اس کے برعکس، جوانا لوفران، ایمی میگوائر اور ایلس ٹییکٹر صرف ون ڈے میچزمیں ہی حصہ لیں گی۔ باقی کھلاڑی دونوں اسکواڈز کا حصہ ہوں گی۔ 
ٹی 20 اسکواڈ: 
لورا ڈیلانی (کپتان)، آوا کیننگ، کرسٹینا کولٹر ریلی، الانا ڈالزیل، ایمی ہنٹر، آرلین کیلی، گیبی لیوس، جین میگوائر، کارا مرے، لیہ پال، اورلا پرینڈرگاسٹ، یونا ریمنڈ ہوئی، فرییا سارجنٹ اور ربیکا اسٹوکیل۔ 
ون ڈے اسکواڈ: 
لورا ڈیلانی (کپتان)، آوا کیننگ، الانا ڈالزیل، ایمی ہنٹر، آرلین کیلی، گیبی لیوس، جوانا لوفران، ایمی میگوائر، لیہ پال، اورلا پرینڈرگاسٹ، یونا ریمنڈ-ہوئی، فرییا سارجنٹ، ربیکا اسٹوکیل اور ایلس ٹییکٹر۔ 
ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول: 
11 اگست، پہلا ٹی20، پیمبروک، ڈبلن۔ 
13 اگست، دوسرا ٹی 20، پیمبروک، ڈبلن۔
ون ڈے سیریز کا شیڈول: 
16 اگست، پہلا ون ڈے، اسٹورمونٹ، بیلفاسٹ۔ 
18 اگست، دوسرا ون ڈے، اسٹورمونٹ، بیلفاسٹ۔ 
20 اگست، تیسرا ون ڈے، اسٹورمونٹ، بیلفاسٹ۔