news
English

نسیم شاہ باقاعدگی سے نیٹ پربولنگ کررہے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ

امید ہے کہ پی ایس ایل تک وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔‘‘

نسیم شاہ باقاعدگی سے نیٹ پربولنگ کررہے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کردی۔ 
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر ستمبر میں ایشیاء کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نسیم شاہ کے بارے میں ایک نئی فٹنس رپورٹ جاری کی ہے، جو پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے کے بعد ان کی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ فرنچائز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "نسیم شاہ باقاعدگی سے نیٹ پر بولنگ کر رہے ہیں اور ان کی صحت واقعی بہتر ہو رہی ہے۔" 
گزشتہ ماہ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے امید ظاہر کی تھی کہ 17 فروری کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کا آغاز ہونے تک نسیم شاہ فٹ ہوجائیں گے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کے لیے بالکل تیار ہوں گے۔
وہاب ریاض نے کہا تھا کہ “نسیم شاہ انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور این سی اے میں بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں، ہم ان پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ امید ہے کہ پی ایس ایل تک وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔‘‘
تاہم رپورٹس کے مطابق پی سی بی انجری سے واپسی کے بعد پی ایس ایل کے پورے سیزن میں نسیم شاہ کو شمولیت کی اجازت دینے سے گریزاں ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے کیونکہ پی سی بی نے ان کے طبی اخراجات ادا کیےتھے اور انھیں ماہر طبی عملے کی جانب سے مسلسل دیکھ بھال حاصل ہوئی، جس کے بعد سے وہ این سی اے میں پریکٹس کررہے ہیں۔