اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 9 کے فائنل معرکے میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نائن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم لہرادیئے۔
کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل سیزن 9) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پی ایس ایل فائنل میں جیت کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت میں کھلاڑیوں نے جھنڈے لہرائے اور گراؤنڈ کا چکر لگایا۔
واضح رہے کہ شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی بار جبکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔