news
English

جمی نیشم نے کیوی کرکٹرزکی پاکستان آمد کوسالانہ دورہ قراردے دیا

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم نے ایک بار پھر اپنے ذہانت بھرے شرارتی عمل سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

جمی نیشم نے کیوی کرکٹرزکی پاکستان آمد کوسالانہ دورہ قراردے دیا

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے بلیک کیپس کے حالیہ دورہ پاکستان پر ایک بار پھر اپنا ٹریڈ مارک بن جانے والے شرارتی مگر ذہانت بھرے انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ جمی نیشم کی پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے بلیک کیپس کے حالیہ دورہ پاکستان کو مزاحیہ انداز میں موضوعِ گفتگو بناتے ہوئے سالانہ وزٹ قرار دے دیا۔ 
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچز کی ٹی 20 سریز کھیلنے کے لیے اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچی تھی۔ 
بلیک کیپس کے کھلاڑی جمی نیشم نے اپنی شرارتی آن لائن موجودگی سے شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی جب انہوں نے بلیک کیپس کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں اپنے ہلکے پھلکے خیالات شیئر کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔ 
اپنی پوسٹ میں، نیشم نے طنزیہ انداز میں کہاکہ، سالانہ دورے کے لیے واپس، اس کے ساتھ انہوں نے ایک ایموجی استعمال کیا، جو نیوزی لینڈ کی ٹیم کے پاکستان کے مسلسل دوروں کو خوش اسلوبی سے تسلیم کرتا ہے۔ یہ مزاحیہ تبصرہ بلیک کیپس کی پاکستانی سرزمین پر واپسی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، ایک ایسا سفر جو کسی حد تک کیویز کے لیے معمول بن چکا ہے۔ 
بلیک کیپس نے آخری بار اپریل 2023 میں پانچ ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنےکے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ نیشم اس دورے میں بھی کیوی اسکواڈ میں شامل تھے۔ اسی طرح، اس بار، نیوزی لینڈ نے ایک کمزور اسکواڈ کو پاکستان بھیجا ہے کیونکہ اس کے کئی سرکردہ کھلاڑی آئی پی ایل کے جاری سیزن میں مصروف ہیں، جو ہوبہو پچھلے سال کی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ 
مزید برآں، جنوری 2023 میں، نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ جمی نیشم کا اسی تناظر میں ہلکا پھلکا مزاحیہ تبصرہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلیک کیپس کے لیے ہر سال پاکستان آ کر کرکٹ کھیلنا ایک طرح سے معمول بن چکا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان 18 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے پلیئنگ اسکواڈز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ 
پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں مشترکہ طور پر کھیلی جائے گی، ابتدائی تین میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ آخری دو میہچ لاہور کے قذافی اسٹیڈٖیم میں کھیلے جائیں گے۔ 
 

پاکستان کا اسکواڈ:
بابراعظم، ابراراحمد، محمدرضوان، محمد عامر، اعظم خان، فخرزمان، افتخاراحمد، عمادوسیم، محمدعباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر۔ 
ریزرو پلیئرز: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا۔ 
نیوزی لینڈ کااسکواڈ:
مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی۔ 
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)