news

جوز بٹلر انجری کا شکار ہوکر دی 100 ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے

انگلش کرکٹر ایک مرتبہ پھر پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے،مانچسٹر اوریجنلز کی نمائندگی سے بریک لے لیا۔

جوز بٹلر انجری کا شکار ہوکر دی 100 ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے

دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے والے انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر اوریجنلز کی نمائندگی کرنے والے انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں، وہ ابتدائی تین میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ 
مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے بتایا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے بعد انگلش کپتان نے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لیا تھا تاہم ٹورنامنٹ کی تیاری کے دوران ان کی پنڈلی میں انجری ہوئی تھی، اسکین میں رپورٹ غیر تسلی بخش تھی اس لیے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔  
دوسری جانب جوز بٹلر نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے کیلئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی کہ رواں برس دی ہنڈریڈ لیگ کھیلنا مشکل ہے، مانچسٹر اوریجنلز کی بقیہ مہم کے لیے نیک خواہشات! جلد فٹ ہوکر انگلش ٹیم میں واپسی کروں گا۔،،  
یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں انگلش کپتان کو کئی مرتبہ پنڈلی کی انجریز کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔