news

ایل پی ایل 2024 : بنگلہ دیشی بولر پاکستانی پیسر کی جگہ لینے کو تیار

شرف الاسلام ایل پی ایل میں اپنے ساتھی بنگلہ دیشی کرکٹرز تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور توحید ہردوئے کو جوائن کریں گے۔

ایل پی ایل 2024 : بنگلہ دیشی بولر پاکستانی پیسر کی جگہ لینے کو تیار

کینڈی فالکنز نے ایل پی ایل 2024 میں پاکستان کے تیز گیند باز محمعلی کے متبادل کے طور پر شرف الاسلام کے نام کا اعلان کردیا۔ کینڈی فالکنز نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر شرف الاسلام اس وقت جاری ایل پی ایل 2024 میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد علی کے متبادل کے طور پر ان کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ 
شرف الاسلام، جو پہلے ایل پی ایل میں کولمبو اسٹرائیکرز کے لیے کھیل چکے تھے، اس سیزن کے پلیئرز ڈرافٹ میں فروخت نہیں ہوئے تھے لیکن محمد علی کی جانب سے چھوڑی گئی جگہ کو پُر کرنے کے لیے انہیں بلایا گیا ہے۔ 
محمدعلی کو پاکستان شاہینز کے ریڈ بال اسکواڈ کے 15ویں کھلاڑی کے طور پر ان کے آئندہ دورہ ڈاروین، آسٹریلیا کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں وہ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں میچوں میں بنگلہ دیش اے کا سامنا کریں گے۔ 
اس دورے سے قبل، محمد علی پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی رہنمائی میں 8 سے 13 جولائی تک کراچی میں ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کے شیڈول ٹورمیں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو، چار روزہ میچز شامل ہیں، جو 19 سے 22 جولائی اور 26 سے 29 جولائی تک ہونے والے ہیں۔ 
شرف الاسلام ایل پی ایل میں ساتھی بنگلہ دیشی کرکٹرز تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور توحید ہردوئے کو جوائن کریں گے۔ تسکین احمد کو کولمبو اسٹرائیکرز نے اپنے اسکواڈ میں لیا ہے جبکہ مستفیض الرحمان اور توحید ہردوئے دمبولا واریئرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ 
پاکستان شاہینز میں حسیب اللہ، حنین شاہ، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد ہریرہ، مبصر خان، محمد عرفان خان، عمیربن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، طیب طاہر، عمر امین اور محمد علی شامل ہیں۔