شاہد آفریدی، بابراعظم اور محمد حفیظ بطور آئیکون پلیئرز پہلے ہی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں
کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارت بوکھلا اٹھا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینے لگا۔
ترجمان کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈز حکام سے رابطے کرکے کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہر صورت روکنے کا پیغام دیا۔
بھارتی بورڈ نے کے پی ایل میں حصہ لینے پر کھلاڑیوں کو بھارت داخلے پر پابندی کی دھمکی بھی دی جب کہ دونوں بورڈز نے تاحکم ثانی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا۔
ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے فیصلے کے بعد کے پی ایل نے دیگر غیر ملکی کرکٹرز سے خود معذرت کر لی جب کہ لیگ میں اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ مقامی کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا۔