جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات کرانے کی اجازت دے دی۔
جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے خلاف حکم امتناع واپس لے لیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں یکجا کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان، لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کا حکم دیا تھا۔
لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔