news
English

پی سی بی کو پروفیشنل مینیجر کی تلاش،ایسوسی ایٹ مینجر کا عہدہ ختم کرنیکا فیصلہ

موزوں امیدوار سامنے نہ آنے پر مینیجر کے لیے بھی اشتہار دیا جاسکتا ہے

پی سی بی کو پروفیشنل مینیجر کی تلاش،ایسوسی ایٹ مینجر کا عہدہ ختم کرنیکا فیصلہ PHOTO COURTESY: PCB

پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے پروفیشنل مینجر کی تلاش بھی شروع کردی ہے طلعت علی کا معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا اور پی سی بی نے اب ویب سائٹ سے اب ان کا بھی نام بھی ہٹادیا ہے۔

پی سی بی حکام اب صرف ایک مینیجر کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کے خواہش مند ہیں، جو تمام پروفیشنل ذمہ داریاں نبھاسکے، موزوں امیدوار ملنے کی صورت میں ایسوسی ایٹ مینجر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق مینیجر طلعت علی طویل عرصہ تک یہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے، ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ انہوں نے ٹیم کارکردگی اور ڈسپلن کے حوالےسے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کردی تھی۔

قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے 26 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، اس کے ساتھ بورڈ ایک ماہر مینجر کا تقرر بھی کرے گا جس کے لیے دو تین نام زیر گردش ہیں۔ قابل بھروسہ اور موزوں امیدوار سامنے نہ آسکنے پر مینیجر کے عہدے کے لیے بھی اشتہار دیا جاسکتا ہے۔

اس سے پہلے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا نام ویب سائیٹ سے غائِب کیاگیاتھا۔ اپ ڈیٹ ویب سائٹ کے مطابق کپتان سرفراز احمد بدستور ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں دو غیر ملکی کوچز کے نام بھی تاحال موجود ہیں۔ ان میں فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن اورفزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن شامل ہیں۔