news
English

بگ بیش لیگ؛ گلین میکسویل بھی حارث رؤف کے گن گانے لگے

ٹیم کو بگ بیش کوالیفائر میں جمعے کو سڈنی سکسرز کا سامنا کرنا ہے

بگ بیش لیگ؛ گلین میکسویل بھی حارث رؤف کے گن گانے لگے تصویر: کرکٹ آسٹریلیا

میلبورن اسٹارز حارث رؤف کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کیلیے بے تاب ہے جب کہ کپتان گلین میسکویل بھی ان کے گن گانے لگے۔

ٹیم کو بگ بیش کوالیفائر میں جمعے کو سڈنی سکسرز کا سامنا کرنا ہے۔ کپتان گلین میکسویل نے کہا کہ اگرچہ زبان کا فرق ہونے کی وجہ سے حارث رؤف کی صلاحیتوں کا استعمال کرنے میں مسائل ہوئے لیکن اس کے باوجود انھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، وہ کیسا پرفارم کرسکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔