news

گیند چمکانے پر پابندی سے بولرزکومشکل ہوگی، مائیکل ہولڈنگ

یہ بولرز کی فطرت ہوتی ہے کہ جیسے ہی گیند ہاتھوں میں آئے وہ اسے تھوک یا پسینے سے چمکاتے ہیں

گیند چمکانے پر پابندی سے بولرزکومشکل ہوگی، مائیکل ہولڈنگ فوٹو: اے ایف پی

 ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ گیند کو پالش سے چمکانے کا فائدہ ہوگا یا نہیں میں اس بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یہ بولرز کی فطرت ہوتی ہے کہ جیسے ہی گیند ہاتھوں میں آئے وہ اسے تھوک یا پسینے سے چمکاتے ہیں، اگر اس پر پابندی لگائی تو بولرز کومشکل ہوگی، میں نے سنا ہے کہ گیند کو چمکانے کیلیے پالش وغیرہ تیار کی جا رہی ہے، مگر میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اس سے کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں۔