news
English

پی ایس ایل9: شاہ برادرز کو فرنچائزمیں شامل کیوں کیا؟ ہیڈکوچ نےبتادیا

تینوں بولرز اپنا ایک مختلف انداز رکھتے ہیں لیکن ان کی ایک ٹیم میں موجودگی ہمیں فائدہ پہنچائے گی، مائیک ہیسن

پی ایس ایل9: شاہ برادرز کو فرنچائزمیں شامل کیوں کیا؟ ہیڈکوچ نےبتادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے نویں ایڈیشن میں شاہ برادرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی۔ 
کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ فرنچائز کے لئے تینوں بھائیوں کا انتخاب محض ایک کرکٹنگ فیصلہ تھا، تینوں بولرز مختلف ہیں لیکن ان کی ایک ٹیم ہی میں موجودگی ہمیں فائدہ پہنچائے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حنین شاہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ انڈر19 ورلڈکپ میں عبید شاہ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کے لئے ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے ہیں۔
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ساتھ بولنگ کرواتے ہوئے دیکھنا دلچسپ لمحہ ہوگا۔  
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ فرنچائز میں شمولیت پر کہا تھا کہ دونوں بھائیوں نے ڈومیسٹک اور انڈر19 ٹیم میں پرفارمنس دیکر جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ میرے بھائی میری وجہ سے اسکواڈ میں منتخب ہوئے۔،،