news
English

مصباح الحق کو بھاری بھرکم تنخواہ دینے پرعدالت میں درخواست دائر

مصباح الحق کو بھاری بھرکم تنخواہ دینے پر سول عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ بورڈ کی شاہ خرچیوں سے قوم کا نقصان ہورہا ہے

مصباح الحق کو بھاری بھرکم تنخواہ دینے پرعدالت میں درخواست دائر تصویر: فائل

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھاری بھرکم تنخواہ دینے پر گوجرانوالہ کی سول عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

مصباح الحق کو بھاری بھرکم تنخواہ دینے پر سول عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ بورڈ کی شاہ خرچیوں سے قوم کا نقصان ہورہا ہے، مگر پاکستان کی کرکٹ میں کارکردگی مسلسل زوال پذیر ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں گرین شرٹس کی سری لنکا کیخلاف ناقص پرفارمنس کا نوٹس لینے کیلیے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں بھی جمع کرائی جا چکی ہے۔