news
English

محمد عامر اگلے میچ سے قبل کراچی کنگز کو جوائن کرلیں گے

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے

محمد عامر اگلے میچ سے قبل کراچی کنگز کو جوائن کرلیں گے PHOTO: AFP

محمد عامر اگلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے، پیسر اپنی والدہ کی علالت کے باعث 4 مارچ کو ہی دبئی سے پاکستان واپس آ گئے تھے، یو اے ای میں کراچی کنگز کے آخری لیگ میچ میں ٹیم ان کے بغیر ہی ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اتری۔

بعدازاں اسی رات محمد عامر کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا، پیسر جمعہ کی رات یا ہفتہ کو کراچی پہنچ کر اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔ کراچی کنگز کے لیگ مرحلے کے 2 میچ باقی ہیں،  پہلے مقابلے میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،  دوسرے میں پیر کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے کراچی کنگز کا کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔