news
English

محمد عامر نے ٹی 20 ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کو قرار دیدیا

محمد عامر کو بنگلادیش سے ہوم سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، جس پر ایک اینکر کی ٹویٹ کے جواب میں لیفٹ آرم پیسر نے لکھاکہ ’ وجہ ٹیسٹ کرکٹ‘

محمد عامر نے ٹی 20 ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کو قرار دیدیا PHOTO: AFP

فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئنٹی 20 ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کو قرار دے دیا۔

محمد عامر کو بنگلادیش سے ہوم سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، جس پر ایک اینکر کی ٹویٹ کے جواب میں لیفٹ آرم پیسر نے لکھاکہ ’ وجہ ٹیسٹ کرکٹ‘۔

27 سالہ محمد عامر نے جلد ہی اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں میں زیادہ مضبوط بن کر لوٹوں گا‘۔ انھیں پہلے ٹویٹ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے جوانی میں ہی ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر کافی اعتراض کیا جاتا ہے۔