news
English

محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد اب لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کریں گے

محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر PHOTO: AFP

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد اب لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کریں گے۔ ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے، دوسری جانب لاہور قلندرز کے مینجر رانا ثمین کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی اسکین رپورٹ کے مطابق انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز بھی پشاور زلمی سے میچ کی قیادت جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے کی تھی تاہم لاہور قلندرز کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔