news
English

قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز کی نام لیے بغیرعمادوسیم پر تنقید

جو بھی پرفارم کرے گا وہ ٹیم کے لیے کھیلتا رہے گا" آل رائونڈر کی میڈیا سے بات چیت۔

قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز کی نام لیے بغیرعمادوسیم پر تنقید

قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز نے عماد وسیم کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو اس کی زیادہ تر لوگ تعریف کرتے ہیں، میں نے 2016ء میں ڈیبیو کیا تھا، کبھی عماد بھائی کھیلتے ہیں، کبھی میں کھیلتا تھا، یہ کسی کی ذاتی ٹیم نہیں، جو بھی پرفارم کرے گا وہ کھیلتا رہے گا۔ 
آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو اس کی زیادہ تر لوگ تعریف کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد نواز نے منگل کے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران ساتھی کرکٹر عماد وسیم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اب خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ عماد وسیم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، محمد نواز نے کھل کر ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 
محمد نواز نے عوامی تاثر کی متضاد نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے وہ اکثر شائقین سے داد وصول کرتا ہے۔
محمد نواز نے کہا کہ جو کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے اس کی زیادہ تر لوگ تعریف کرتے ہیں اور جب وہی کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوتا ہے لیکن ایک یا دو میچوں میں پرفارم نہیں کر پاتا تو اسے بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے۔ 
محمد نواز جنہوں نے 2016ء میں اپنا ڈیبیو کیا، خاص طور پر عمادوسیم کے مقابلے میں ٹیم کے انتخاب کی غیر متوقع نوعیت کے بارے میں بات کی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے 2016ء میں ڈیبیو کیا تھا، کبھی عماد بھائی کھیلتے ہیں، کبھی میں کھیلتا تھا، یہ بھی کسی کی ذاتی ٹیم نہیں ہے جو بھی پرفارم کرے گا وہ کھیلتا رہے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے محمدنواز نے کراچی کنگز میں شفٹ ہونے کے حوالے سے بھی بتایا۔ محمد نواز نے کہا کہ کنگز میرے لیے نئی فرنچائز ہوگی۔ 
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں بابر اعظم کی طرف سے "میچ ونر" کا لیبل لگائے جانے کے واضح دباؤ کےحوالے سے انہوں نے کہا کہ "میں میچ ونر کے طور پر لیبل کیے جانے پر کوئی دباؤ محسوس نہیں کرتا۔ تاہم میں اپنی صلاحیتوں پر کام کر رہا ہوں، پی ایس ایل کا نیا ایڈیشن کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔"