news
English

محمد رضوان اور نسیم شاہ اپنے کیریئر کے سنگِ میل کے قریب

وکٹ کیپر بیٹرمحمدرضوان گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی بلے بازویرات کوہلی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہیں۔

محمد رضوان اور نسیم شاہ اپنے کیریئر کے سنگِ میل کے قریب

ٹیم پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اپنے ٹی 20 کیریئر میں ایک اہم سنگ میل کے دہانے پر ہیں کیونکہ پاکستانی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے کے لیےبالکل تیار ہے۔  
محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 3000 رنز بنانے کے معاملے میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہیں، جو ان دونوں بلے بازوں نے 81 اننگز میں بہترین پرفارمنس سے حاصل کیا تھا۔ 
گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹرکو78 اننگز میں 2981 رنز بنانے کے بعد یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے اپنی اگلی دو اننگز میں مزید صرف 19 رنز بنانے ہوں گے۔ اس کارنامے کو حاصل کرنے سے وہ بابراعظم کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بھی بن جائیں گے۔ 
اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں ایک قابل ذکر سنگ میل کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ نسیم شاہ نے 50 بین الاقوامی میچوں میں 98 وکٹوں کے ساتھ 100 وکٹس کے کلب میں شامل ہونے میں صرف دو وکٹوں کی دوری پرہیں۔ ان کی وکٹوں کی تعداد اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 51، ون ڈے میں 32، اورٹی 20 آئی میں 15 کے ساتھ مختلف فارمیٹس میں تقسیم کی گئی ہیں۔
مستقبل قریب میں ہونے والی پانچ میچز کی سیریز میں نسیم شاہ اپنی برق رفتار گیند بازی سے کیریئر کے نئے سنگِ عبور کرسکتے ہیں۔ 
پاکستان کا اسکواڈ:
بابراعظم، ابراراحمد، محمدرضوان، محمد عامر، اعظم خان، فخرزمان، افتخاراحمد، عمادوسیم، محمدعباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر۔ 
ریزرو پلیئرز: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا۔ 
نیوزی لینڈ کااسکواڈ:
مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی۔ 
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)