news
English

کارکردگی کی بنیاد پر ہر کھلاڑی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے، چیف سلیکٹر

محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم کو ایک پاور ہٹر کی ضرورت تھی اور شرجیل کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی

کارکردگی کی بنیاد پر ہر کھلاڑی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے، چیف سلیکٹر فوٹو: اے ایف پی

 چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری کے بعد واپسی کا موقع دیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم کو ایک پاور ہٹر کی ضرورت تھی اور شرجیل کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی، انہیں ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری کے بعد واپسی کا موقع دیا گیا ہے۔

محمد وسیم نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے بعد ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے اسکواڈ کوحتمی شکل دینے کی پوزیشن میں ہوں گے جب کہ شعیب ملک کو بتایا ہے کہ ان کو ٹیم میں واپسی کے لیے کیا کرنا ہے اور  وہاب ریاض کی کارکردگی کا معیار ابھی پہلے جیسا نہیں ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شاہ نواز دھانی کو ٹیسٹ میں فاسٹ باولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے شامل کیا گیا ہے جب کہ جو کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوئے ہیں وہ ہمارے پلان کا حصہ ہیں، پرفارم کرکے ہر کھلاڑی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے، محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ لی ہے، دوسرے تمام کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں، پرفارمنس اور فٹنس واحد راستہ ہے۔