گیل نے تسلیم کیا کہ فقرے بازی ان کے کیریئر کا بڑا حصہ رہی ہے
ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی معین خان کو سب سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر پایا۔
کرس گیل نے کہا کہ میرے کیریئر کی دوسری سیریز پاکستان کے خلاف کیریبیئن میں ہی تھی،میں نوجوان تھا ایسے میں معین کی باتیں مجھے دباؤ میں لارہی تھیں تاہم وہ سب کچھ کافی دلچسپ رہا۔
گیل نے تسلیم کیا کہ فقرے بازی ان کے کیریئر کا بڑا حصہ رہی ہے، 41سالہ بیٹسمین کی حال ہی میں ویسٹ انڈین ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔