news
English

نسیم شاہ سے اسپیڈ کے موازنے پر جوفرا آرچر سٹپٹا گئے

آرچر نے کہا کہ بولرز کو بعض اچھی گیندوں کا بھی صلہ نہیں ملا

نسیم شاہ سے اسپیڈ کے موازنے پر جوفرا آرچر سٹپٹا گئے فوٹو: رائٹرز

انگلش پیسر کا کہنا ہے کہ کوئی روبوٹ نہیں ہوتا کہ جو ہر روز 90 میل کی رفتار سے بولنگ کرواسکے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کے مقابلے میں کم اسپیڈ سے گیندیں کروانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال بھی دیکھنا پڑتی ہے، یہاں دوسرے روز ہی گیند سپن ہونے لگی تھی، دوسرے سیشن میں پاکستان نے  بیٹنگ اچھی کی لیکن قسمت نے بھی انگلینڈ کا ساتھ نہیں دیا۔

آرچر نے کہا کہ بولرز کو بعض اچھی گیندوں کا بھی صلہ نہیں ملا، کئی کیچ فیلڈرز سے آگے گرے، کئی بیٹسمین بیٹ ہونے کے باوجود بال بال بچ گئے،پہلے سیشن میں انگلش پیسرز کو  مدد ملی، بعد ازاں کنڈیشنز مختلف ہوگئیں، کبھی حالات ایسے نہیں ہوتے کہ فاسٹ بولر پورا زور لگا سکے، کوئی بھی روبوٹ نہیں ہے کہ جو ہر روز ہی 90 میل کی رفتار سے بولنگ کراسکے۔