news
English

پی ایس ایل: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، نسیم شاہ پرمیچ فیس کا 10فیصدجرمانہ عائد

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیسرنسیم شاہ پر یہ جرمانہ آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے عائد کیا۔

پی ایس ایل: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، نسیم شاہ پرمیچ فیس کا 10فیصدجرمانہ عائد

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیسر نسیم شاہ پر اتوار کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنے حالیہ میچ کے دوران ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کی وجہ سے، میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 
نسیم شاہ کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو لات مارنے پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ چونکہ انہوں نے الزام قبول کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو تسلیم کرلیا، اس لیے باقاعدہ سماعت غیر ضروری قرار دی گئی اور انہیں میچ فیس کا 10 فیصد ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ 
نسیم شاہ پر یہ جرمانہ آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے لگایا تھا۔ 
غور طلب امر ہے کہ اسی میچ کے دوران ایک اور واقعے میں ملتان سلطانز کو سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ میچ ریفری روشن مہاناما نے ملتان سلطانز کی بولنگ کو اپنے ہدف سے ایک اوور کم پایا۔ اس کے نتیجے میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایچ بی ایل، پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔